۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے افغانستان کے شیعہ علماء کی شوریٰ کی ملاقات

حوزہ/ مرجع عالیقدر نے اپنی ضروری ارشادات میں ریاست افغانستان میں مسلمانوں کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا، خون اور جانوں کے تحفظ اور مسلمانوں کے درمیان خونریزی کو روکنے کے لئے ہر ممکنہ کوششوں پر تاکید فرمائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے افغانستان سے شیعہ علماء کی شوری کے خصوصی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی ضروری ارشادات میں ریاست افغانستان میں مسلمانوں کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا، خون اور جانوں کے تحفظ اور مسلمانوں کے درمیان خونریزی کو روکنے کے لئے ہر ممکنہ کوششوں پر تاکید فرمائی۔

دوسری جانب آئے ہوئے مہمان وفد نے افغانستان کی عمومی طور پر اور خصوصی طور پر مومنین کی حالیہ صورتحال اور اپنی شوری کی کارکردگیاں پیش کی۔ جس پر مرجع عالیقدر نے مزید توفیقات کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .